پی سی بی فضل محمود کلب کرکٹ ٹورنامنٹ:خضرٰی کلب نے فاران جمخانہ کو شکست دےدی

نوجوان خواتین کرکٹرز کے لیے ڈومیسٹک کنٹریکٹ کا اعلان

لاہور ۔ 29 اپریل (اے پی پی ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زےر اہتمام جاری دوسرے فضل محمود وےسٹ زون کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے لےگ مرحلے مےں خضرٰ ی کلب نے فاران جمخانہ کو 8 وکٹوں سے شکست دےدی۔ ماڈل ٹاﺅن کلب مےں کھےلے جانے والے مےچ مےں فاران جمخانہ نے ٹاس جےت کر پہلے بےٹنگ کرنے کا فےصلہ کےا اور پہلے کھیلتے ہوئے 33.3 اوورز مےں 154رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی اور اس نے خضری کلب کو میچ میں کامیابی کے لئے 155 رنز کا ہدف دیا۔ محسن رشےد نے 29، محمد طےب نے 28، طاہر عباس اور حارث اشفاق نے 27,27 رنز بنائے جبکہ ناصر علی عطاری نے 3، ےاسےن خان، عدنان رسول اور مبشر حبےب نے 2,2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ خضرٰی کلب نے مطلوبہ ہدف 31 ویں اوورز مےں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ عدنان رسول نے 45 رنز بنائے جبکہ احسن طارق 45 اور مبشر حبےب 40 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ آل راونڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر فاتح ٹےم کے عدنان رسول مےن آف دی مےچ قرار پائے ۔