پی سی بی کا دو طرفہ سیریز کے معاہدوں کی خلاف ورزی پر انڈین کرکٹ بورڈ کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ

پی سی بی کا دو طرفہ سیریز کے معاہدوں کی خلاف ورزی پر انڈین کرکٹ بورڈ کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ ، بی سی سی آئی کو اگلے ہفتے نوٹس بھجوایا جائے گا لاہور ۔ 27 اپریل (اے پی پی ) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے چیئرمین شہر یار خان اپنے عہدہ کی معیاد ختم ہونے سے قبل پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ سیریز کے معاہدہ کی …

پی سی بی کا دو طرفہ سیریز کے معاہدوں کی خلاف ورزی پر انڈین کرکٹ بورڈ کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ ، بی سی سی آئی کو اگلے ہفتے نوٹس بھجوایا جائے گا

لاہور ۔ 27 اپریل (اے پی پی ) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے چیئرمین شہر یار خان اپنے عہدہ کی معیاد ختم ہونے سے قبل پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ سیریز کے معاہدہ کی خلاف ورزی پر بھارتی کرکٹ بورڈ کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کےلئے پرعزم ہیں اور اسی سلسلہ میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے دو طرفہ سیریز کے معاہدوں کی خلاف ورزی پر انڈین کرکٹ بورڈ کے خلاف قانونی کارروائی کو حتمی شکل دیدی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کی جانب سے بی سی سی آئی کو اگلے ہفتے نوٹس بھیجوا دیا جائے گا۔ پاک بھارت کرکٹ سیریز میں بھارت کے بار بار کھیلنے سے انکار پر پی سی بی نے قانونی نوٹس بھےجنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

Leave a Reply