پی پی ایل بلائنڈ کرکٹ چیمپئن شپ ،گوجرانوالہ اور اسلام آباد نے اپنے اپنے میچ جیت لئے

اسلام آباد ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) اسلام آباد بلائنڈ کرکٹ کلب کے زیر اہتمام پاکستان پٹرولیم لمیٹیڈ (پی پی ایل) بلائنڈ کرکٹ چیمپئن شپ میں گوجرانوالہ اور اسلام آباد نے اپنے اپنے میچ جیت لئے۔بھٹو کرکٹ گراونڈ اسلام آباد میں کھیلے گئے پہلے میچ میں گوجرانوالہ نے بہاولپور کو110رنز سے ہرا دیا۔ گوجرانوالہ کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ40اوورز میں8وکٹ کے نقصان پر337رنز سکور کئے۔سیف علی78اور محمد …

اسلام آباد ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) اسلام آباد بلائنڈ کرکٹ کلب کے زیر اہتمام پاکستان پٹرولیم لمیٹیڈ (پی پی ایل) بلائنڈ کرکٹ چیمپئن شپ میں گوجرانوالہ اور اسلام آباد نے اپنے اپنے میچ جیت لئے۔بھٹو کرکٹ گراونڈ اسلام آباد میں کھیلے گئے پہلے میچ میں گوجرانوالہ نے بہاولپور کو110رنز سے ہرا دیا۔ گوجرانوالہ کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ40اوورز میں8وکٹ کے نقصان پر337رنز سکور کئے۔سیف علی78اور محمد اکرم55رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔بہاولپور کی طرف سے حبیب الرحمان نے دو،دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں بہاولپور کی ٹیم31ویں اوورز میں227رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔ فاتح ٹیم کی طرف سے محمد اکرم نے5کھلاڑیوں کو آوٹ کیا اور انہیں میچ کا بہتریں کھلاڑی قرار دیا۔ ایف نائن کرکٹ گراونڈ اسلام آباد میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں اسلام آباد نے لاہور کو68رنز سے شکست دی۔ اسلام آباد نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 40اوورز میں5وکٹ کے نقصان پر407رنز سکور کئے. انیس جاوید192اور ارسلان نے84رنز بنائے۔جواب میںلاہور کی ٹیم مقررہ اوورز میں9وکٹ کے نقصان پر339رنز بنا سکی۔

مزید خبریں

Leave a Reply