قوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی نے چرنوبل سانحے کی 40ویں برسی کے موقع پر جوہری ٹیکنالوجی کے پُرامن اور محفوظ استعمال پر زور دیا ہے۔
چرنوبل سانحے کی 40ویں برسی، اقوامِ متحدہ کا جوہری ٹیکنالوجی کے پُرامن استعمال پر زور

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔25اپریل (اے پی پی):اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی نے چرنوبل سانحے کی 40ویں برسی کے موقع پر جوہری ٹیکنالوجی کے پُرامن اور محفوظ استعمال پر زور دیا ہے۔شنہوا کے مطابق خصوصی یادگاری اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل اسمبلی کی صدر انالینا بیرباکنے کہا کہ چرنوبل کا سانحہ اس بات کی واضح مثال ہے کہ جوہری ٹیکنالوجی دیگر ٹیکنالوجیز سے مختلف اور زیادہ حساس نوعیت کی حامل ہے، حتیٰ کہ جب اسے پُرامن مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے۔واضح رہے کہ 26 اپریل 1986 کوچرنوبل ڈیزاسٹر پیش آیا تھا، جب یوکرین میں واقع ایک نیوکلیئر پاور پلانٹ کے ری ایکٹر نمبر 4 میں دھماکوں کے بعد تابکار مادہ وسیع پیمانے پر پھیل گیا، جس کے اثرات یوکرین، بیلاروس اور یورپ کے دیگر حصوں تک پہنچے۔
اس حادثے سے لاکھوں افراد متاثر ہوئے جبکہ ہزاروں اموات اور طویل المدتی بیماریوں کے کیسز رپورٹ ہوئے۔اقوامِ متحدہ کے سربراہ انتو نیو گوتریش نے اپنے پیغام میں اسے تاریخ کا سب سے بڑا جوہری حادثہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سانحے نے انسانی ہمدردی، بین الاقوامی تعاون اور بحالی کی مشترکہ کوششوں کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ جوہری ٹیکنالوجی کا استعمال سخت بین الاقوامی نگرانی، قوانین کی پاسداری اور انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی جیسے اداروں کے تعاون سے ہونا چاہیے تاکہ مستقبل میں ایسے سانحات سے بچا جا سکے۔








