چوتھے اسلامک سولیڈیریٹی گیمز مینز فٹ بال، میزبان آذر بائیجان اور اومان کی ٹیمیں فائنل میں پہنچ گئیں

باکو ۔ 19 مئی (اے پی پی) چوتھے اسلامک سولیڈیریٹی گیمز مینز فٹ بال ٹورنامنٹ میں میزبان آذر بائیجان اور اومان کی ٹیمیں فتوحات برقرار رکھتے ہوئے فائنل میں پہنچ گئیں، سیمی فائنلز میں آذر بائیجان نے الجیریا اور اومان نے کیمرون کو شکست دی۔ آذر بائیجان میں جاری گیمز میں کھیلے گئے مینز فٹ بال ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں میزبان آذر بائیجان کی ٹیم نے عمدہ کارکردگی …

باکو ۔ 19 مئی (اے پی پی) چوتھے اسلامک سولیڈیریٹی گیمز مینز فٹ بال ٹورنامنٹ میں میزبان آذر بائیجان اور اومان کی ٹیمیں فتوحات برقرار رکھتے ہوئے فائنل میں پہنچ گئیں، سیمی فائنلز میں آذر بائیجان نے الجیریا اور اومان نے کیمرون کو شکست دی۔ آذر بائیجان میں جاری گیمز میں کھیلے گئے مینز فٹ بال ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں میزبان آذر بائیجان کی ٹیم نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے الجیریا کو 2-0 گولز سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں اومان نے کیمرون کو کانٹے دار مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آﺅٹ پر 4-3 گولز سے ہرا کر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا، مقررہ وقت تک دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا تھا تاہم پنالٹی شوٹ آﺅٹ پر اومان نے میدان مار لیا۔

مزید خبریں

Leave a Reply