اسلام آباد ۔ 29 اپریل (اے پی پی) پاکستان جوڈو فیڈریشن کے زیر اہتمام 26 ویں مینز اینڈ 9 ویں ویمنز قومی جوڈو چیمپئن شپ (کل) بدھ کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگی ۔ چیمپئن شپ 4 مئی تک جاری رہے گی۔ ایونٹ کی افتتاحی تقریب (آج) منگل کو اسلام آباد میں ہو گی۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن کے نائب صدر اور ڈائریکٹر میڈیا مسعود احمد خان نے …
چھبیسویں ویں مینز اینڈ 9 ویں ویمنز قومی جوڈو چیمپئن شپ (کل) اسلام آباد میں شروع ہو گی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 اپریل (اے پی پی) پاکستان جوڈو فیڈریشن کے زیر اہتمام 26 ویں مینز اینڈ 9 ویں ویمنز قومی جوڈو چیمپئن شپ (کل) بدھ کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگی ۔ چیمپئن شپ 4 مئی تک جاری رہے گی۔ ایونٹ کی افتتاحی تقریب (آج) منگل کو اسلام آباد میں ہو گی۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن کے نائب صدر اور ڈائریکٹر میڈیا مسعود احمد خان نے بتایا کہ ایونٹ کی منیجرز میٹنگ اور ڈراز (آج) منگل کو ہوں گے۔ ایونٹ میں شرکت کےلئے ٹیموں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ تمام ٹیمیں (آج) منگل تک اسلام آباد پہنچ جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 15 ٹیمیں حصہ لیں گی جس میں چاروں صوبے ‘ آرمی ‘ واپڈا ‘ ریلوے ‘ پولیس‘ ایچ ای سی ‘ نیوی ‘ اسلام آباد ‘ فاٹا ‘ اے جے کے ‘ گلگت بلتستان اور ڈی ایچ اے شامل ہے۔ پاکستان آرمی ایونٹس میں ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ انٹرنیشنل رولز کے مطابق مینز اینڈ ویمنز ٹیم ایونٹس کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ پہلے صرف انفرادی مقابلے منعقد کئے جاتے تھے۔ ایونٹس کے انفرادی مردوں کے مقابلوں میں 50کلو گرام‘ 55‘ 60 ‘ 66‘ 73‘ 81‘ 90‘ -100 ‘ پلس 100 اور اوپن کیٹیگری کے مقابلے کھیلے جائیں گے۔ ویمنز ایونٹس میں -40‘ -44 ‘-48‘ -52 ‘ -57‘ -63 ‘ -70 اور اوپن کیٹیگری کے مقابلے کھیلے جائیں گے جبکہ ٹیم ایونٹ میں گرلز ایونٹس میں -52 ‘ -57‘ -63‘ -70 اور پلس کیٹیگری کے مقابلے کھیلے جائیں گے۔ لڑکوں کے ٹیم ایونٹ میں -66‘ -73‘ -81‘ -90 اور پلس 90 کے مقابلے کھیلے جائیں گے۔ اس ایونٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو نیپال میں رواں سال دسمبر میں ہونے والے ساﺅتھ ایشین گیمز کی تیاری کےلئے تربیتی کیمپ کےلئے شارٹ لسٹ کیا جائے گا۔








