اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) مالیاتی بل 2019ءمیں 6 لاکھ سے زائد آمدن پر 5 فیصد انکم ٹیکس عائد کئے جانے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ 12 لاکھ روپے سے زائد آمدن کے حامل تنخواہ دار طبقہ پر فکسڈ ٹیکس کے ساتھ ساتھ مختلف شرح سے بھی ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔ منگل کو قومی اسمبلی میں پیش کئے گئے فنانس بل کے مطابق 6 لاکھ …
چھ لاکھ سے 12 لاکھ تک کی آمدن کے حامل تنخواہ دار طبقہ پر 6 لاکھ روپے سے زائد آمدن پر 5 فیصد ، ساڑھے سات کروڑ روپے سے زائد کی آمدن کے حامل تنخواہ دار طبقہ پر 2 کروڑ 14 لاکھ 20 ہزار روپے ، ساڑھے 7 کروڑ روپے سے اوپر کی آمدن پر 35 فیصد ٹیکس لیا جائے گا
اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) مالیاتی بل 2019ءمیں 6 لاکھ سے زائد آمدن پر 5 فیصد انکم ٹیکس عائد کئے جانے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ 12 لاکھ روپے سے زائد آمدن کے حامل تنخواہ دار طبقہ پر فکسڈ ٹیکس کے ساتھ ساتھ مختلف شرح سے بھی ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔ منگل کو قومی اسمبلی میں پیش کئے گئے فنانس بل کے مطابق 6 لاکھ روپے سے کم آمدن کے حامل تنخواہ دار طبقہ پر کوئی ٹیکس نہیں ہوگا۔ 6 لاکھ سے 12 لاکھ تک کی آمدن کے حامل تنخواہ دار طبقہ پر 6 لاکھ روپے سے زائد آمدن پر 5 فیصد ٹیکس لاگو ہوگا۔ 12 لاکھ سے زائد اور 18 لاکھ سے کم آمدن پر 30 ہزار روپے اور 12 لاکھ سے زائد آمدن پر 10 فیصد کا اضافی ٹیکس عائد ہوگا۔ 18 لاکھ سے 25 لاکھ تک کی آمدن کے حامل تنخواہ دار طبقہ پر 90 ہزار روپے اور 18 لاکھ روپے سے زائد آمدن پر 15 فیصد ٹیکس عائد ہوگا۔ 25 لاکھ سے 35 لاکھ روپے تک کی آمدن کے حامل تنخواہ دار طبقہ پر ایک لاکھ 95 ہزار اور 25 لاکھ سے زائد آمدن پر 17.5 فیصد ٹیکس عائد ہوگا۔ 35 لاکھ سے 50 لاکھ روپے تک کی آمدن پر 3 لاکھ 70 ہزار روپے اور 35 لاکھ سے زائد آمدن پر 20 فیصد ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔ 50 لاکھ سے زائد اور 80 لاکھ روپے سے کم آمدن کے حامل تنخواہ دار طبقہ پر 6 لاکھ 70 ہزار اور 50 لاکھ روپے سے زائد کی آمدن پر 22.5 فیصد ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔ 80 لاکھ سے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے تک کی آمدن پر 13 لاکھ 45 ہزار اور 80 لاکھ سے اوپر کی آمدن پر 25 فیصد ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔ ایک کروڑ 20 لاکھ سے 3 کروڑ روپے تک کی آمدن پر 23 لاکھ 45 ہزار روپے کے ساتھ ساتھ 1 کروڑ 20 لاکھ سے اوپر کی آمدن پر 27.5 فیصد کی شرح سے ٹیکس عائد ہوگا۔ 3 کروڑ سے 5 کروڑ روپے تک کی آمدن کے حامل تنخواہ دار طبقہ پر 72 لاکھ 95 ہزار روپے کے ساتھ ساتھ 3 کروڑ روپے سے اوپر کی آمدن پر 30 فیصد ٹیکس لیا جائے گا۔ 5 کروڑ روپے سے ساڑھے 7 کروڑ روپے تک کی آمدن کے حامل تنخواہ دار طبقہ پر ایک کروڑ 32 لاکھ 95 ہزار روپے کے ساتھ ساتھ 5 کروڑ سے زائد آمدن پر 32.5 فیصد کی شرح سے ٹیکس عائد ہوگا جبکہ ساڑھے سات کروڑ روپے سے زائد کی آمدن کے حامل تنخواہ دار طبقہ پر 2 کروڑ 14 لاکھ 20 ہزار روپے کے علاوہ ساڑھے 7 کروڑ روپے سے اوپر کی آمدن پر 35 فیصد ٹیکس لیا جائے گا۔









