چیئرمین ایف بی آر پر مکمل اعتماد کا اظہار،عمران خان کے ان پر الزامات لغو ہیں،وزیر خزانہ سینیٹراسحاق ڈار

اسلام آباد ۔ 07 ستمبر (اے پی پی) وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے ایف بی آر کے چیئرمین کیخلاف سنگین الزامات لگانے پر اپنا سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ بدھ کو وزارت خزانہ سے جاری کئے گئے ایک بیان میں انہوں نے ان الزامات کو بالکل جھوٹ قراردیتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے اپنے بیانات کو ثابت کرنے کیلئے کوئی ثبوت …

اسلام آباد ۔ 07 ستمبر (اے پی پی) وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے ایف بی آر کے چیئرمین کیخلاف سنگین الزامات لگانے پر اپنا سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ بدھ کو وزارت خزانہ سے جاری کئے گئے ایک بیان میں انہوں نے ان الزامات کو بالکل جھوٹ قراردیتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے اپنے بیانات کو ثابت کرنے کیلئے کوئی ثبوت نہیں دیئے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ چیئرمین ایف بی آر محنتی، ایماندار اور دیانتدار شخص ہیں تاہم یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ عمران خان نے کسی ثبوت کے بغیر ملک کیلئے نمایاں محصولات جمع کرنے والے افسر کے تشخص کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے گزشتہ تین سال کے دوران محصولات وصولی میں 60 فیصد اضافہ ہوا ہے جیسا کہ 2012-13ءمیں شرح نمو 3.38 فیصد تھی۔

Leave a Reply