راولپنڈی ۔ 28 اپریل (اے پی پی) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے آرمی کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ میں آرمی کمانڈاینڈ سٹاف کالج،پاکستان نیوی وار کالج اور ائیر وار کالج کے طلبا اور اساتذہ سے خطاب کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق انہوں نے اپنے خطاب میں علاقائی سلامتی سے متعلق امور ،ابھرتے خطرات اور جوابی اقدامات پر توجہ مرکوزکی۔ اس کے بعد …
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کا آرمی کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ میں خطاب
راولپنڈی ۔ 28 اپریل (اے پی پی) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے آرمی کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ میں آرمی کمانڈاینڈ سٹاف کالج،پاکستان نیوی وار کالج اور ائیر وار کالج کے طلبا اور اساتذہ سے خطاب کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق انہوں نے اپنے خطاب میں علاقائی سلامتی سے متعلق امور ،ابھرتے خطرات اور جوابی اقدامات پر توجہ مرکوزکی۔ اس کے بعد سوال جواب کا سیشن بھی ہوا۔ طالبعلم افسران نے کشمیر سمیت قومی سلامتی سے متعلق امور پر سوالات کئے۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود کی کوئٹہ آمد پر کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے ان کا خیر مقدم کیا۔









