اسلام آباد۔25فروری (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سینیٹر میر دوستین خان ڈومکی کی رہائش گاہ (لاج) پر اُن کی چچی کے انتقال پر تعزیت کے اظہار کے لیے تشریف لے گئے اور مرحومہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ چیئرمین سینیٹ نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوارِ رحمت میں …
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا سینیٹر میر دوستین خان ڈومکی سے ان کی چچی کے انتقال پر اظہارتعزیت

مزید خبریں
اسلام آباد۔25فروری (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سینیٹر میر دوستین خان ڈومکی کی رہائش گاہ (لاج) پر اُن کی چچی کے انتقال پر تعزیت کے اظہار کے لیے تشریف لے گئے اور مرحومہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ چیئرمین سینیٹ نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ صبر و ہمت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔
اس موقع پر چیئرمین سینیٹ نے سینیٹر میر دوستین خان ڈومکی اور دیگر اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے مرحومہ کی خدمات اور خاندان کے لیے اُن کی محبت و شفقت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔چیئرمین سینیٹ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا کرے۔








