ویانا۔ 24 اگست (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ نیب نے گزشتہ تین سالوں کے دوران 50 ارب روپے برآمد کر نے کے ساتھ ساتھ بدعنوان عناصر کے خلاف 150 ریفرنسز بھی دائر کئے ہیں۔ آسٹریا کے سرکاری دورہ کے دوران ویانا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بدعنوانی معاشرے کے لئے کینسر کی طرح ہے …
چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری ویانا میں میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
ویانا۔ 24 اگست (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ نیب نے گزشتہ تین سالوں کے دوران 50 ارب روپے برآمد کر نے کے ساتھ ساتھ بدعنوان عناصر کے خلاف 150 ریفرنسز بھی دائر کئے ہیں۔ آسٹریا کے سرکاری دورہ کے دوران ویانا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بدعنوانی معاشرے کے لئے کینسر کی طرح ہے اور یہ تمام برائیوں کی ماں ہے۔ ہمیں قابل عمل انسداد بدعنوانی حکمت عملی کے ذریعے کرپشن کا آہنی ہاتھوں کے ساتھ خاتمہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ نیب مختلف سرکاری، غیر سرکاری تنظیموں اور سول سوسائٹی سے مل کر بدعنوانی کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کر رہا ہے، جس کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں، نیب کے نگرانی اور جائزہ کے نظام سے تمام شعبوں کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں مدد ملی ہے، نیب کی آگاہی، تدارک اور قانون پر عملدرآمد کی کثیر جہتی حکمت عملی کے موثر نتائج سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیب راولپنڈی میں فرانزک سائنس لیبارٹری قائم کی گئی ہے، یہ لیب ڈیجیٹل فرانزک، فنگر پرنٹ فورنزک اور سوالیہ دستاویزات کی سہولیات سے لیس ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کی موجودہ انتظامیہ نے آگاہی، تدارک اور قانون پر عملدرآمد کی انسداد بدعنوانی کی قومی حکمت عملی وضع کی ہے جس کے شاندار نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں اور نیب اب ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے موثر انداز میں کام کر رہا ہے، تمام افسران کی کارکردگی شاندار ہے۔








