اسلام آباد ۔ 28 اپریل (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ ملک سے بدعنوانی کی روک تھام کیلئے وسل بلوور پروٹیکشن ایکٹ کا مسودہ تیار ہے، ٹرانسپرنسی، پلڈاٹ اور عالمی اقتصادی فورم جیسے عالمی اور قومی اداروں میں بدعنوانی کی روک تھام کیلئے نیب کی کوششوں کا اعتراف کیا ہے، نیب نوجوانوں کو بدعنوانی کے برے اثرات سے آگاہی کیلئے …
چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کا نیب ہیڈ کوارٹر میں نیب افسران سے خطاب
اسلام آباد ۔ 28 اپریل (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ ملک سے بدعنوانی کی روک تھام کیلئے وسل بلوور پروٹیکشن ایکٹ کا مسودہ تیار ہے، ٹرانسپرنسی، پلڈاٹ اور عالمی اقتصادی فورم جیسے عالمی اور قومی اداروں میں بدعنوانی کی روک تھام کیلئے نیب کی کوششوں کا اعتراف کیا ہے، نیب نوجوانوں کو بدعنوانی کے برے اثرات سے آگاہی کیلئے 2017ءمیں پچاس ہزار سے زائد کردار سازی کی انجمنوں کے قیام کا ارادہ رکھتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیب ہیڈ کوارٹر میں نیب افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے 2016ءمیں اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کی کرپشن پرسپشن انڈیکس میں9 درجے بہتری آئی ہے۔ پاکستان بدعنوانی کی روک تھام کی کوششوں کے باعث سارک ممالک کیلئے رول ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے۔ پاکستان نے یہ کامیابیاں نیب کی کوششوں سے حاصل کی ہیں۔









