چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کی منشیات اور جرائم سے متعلق اقوام متحدہ کے دفتر کے ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہیلڈو لالی ڈیموز سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 24 فروری (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کے بدعنوانی کی روک تھام کے کنونشن کے تحت آگاہی، تدارک اور قانون پر عملدرآمد کے موثر اقدامات کے ذریعے ہر قسم کی بدعنوانی کی روک تھام کیلئے پرعزم ہے، نیب وائٹ کالر کرائم کی تیزی سے تفتیش کیلئے نیب افسران/پراسیکیوٹر کی استعداد کار میں اضافہ …

اسلام آباد ۔ 24 فروری (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کے بدعنوانی کی روک تھام کے کنونشن کے تحت آگاہی، تدارک اور قانون پر عملدرآمد کے موثر اقدامات کے ذریعے ہر قسم کی بدعنوانی کی روک تھام کیلئے پرعزم ہے، نیب وائٹ کالر کرائم کی تیزی سے تفتیش کیلئے نیب افسران/پراسیکیوٹر کی استعداد کار میں اضافہ کیلئے اینٹی کرپشن ٹریننگ اکیڈمی کے قیام کا ارادہ رکھتا ہے، بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے، نیب بدعنوانی کی روک تھام کیلئے شفافیت، پیشہ واریت پر عمل کرتے ہوئے اس کے خاتمہ کو قومی فرض سمجھ کر ادا کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیب ہیڈ کوارٹر میں اقوام متحدہ کے منشیات اور جرائم سے متعلق دفتر کے ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہیلڈو لالی ڈیموز کی قیادت میں منشیات اور جرائم کے بارے میں اقوام متحدہ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

Leave a Reply