اسلام آباد۔27فروری (اے پی پی):چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نےافغان رجیم کی جانب سے معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کے اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اپنی سرزمین، اپنے عوام اور اپنی سرحدوں کے دفاع پر کسی بھی دباؤ یا مصلحت کو خاطر میں نہیں لائے گا، ہم اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کی مکمل استعداد، عزم اور …
چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان کی افغان رجیم کی جانب سے معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کے اقدام کی مذمت،مسلح افوج کو خراج تحسین

مزید خبریں
اسلام آباد۔27فروری (اے پی پی):چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نےافغان رجیم کی جانب سے معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کے اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اپنی سرزمین، اپنے عوام اور اپنی سرحدوں کے دفاع پر کسی بھی دباؤ یا مصلحت کو خاطر میں نہیں لائے گا، ہم اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کی مکمل استعداد، عزم اور صلاحیت رکھتے ہیں اور اس پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے، پوری قوم اور مسلح افواج وطن عزیز کے دفاع کے لیے سیسہ پلائی دیوار کی مانند ثابت قدم ہیں۔
ایک بیان میں رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ ہمیں اپنی بہادر مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت، قربانیوں اور عزم پر بجا طور پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی غیور قوم اور مسلح افواج وطن عزیز کے دفاع کے لیے سیسہ پلائی دیوار کی مانند متحد، چوکس اور ثابت قدم ہیں۔
رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ بدقسمتی سے گزشتہ کئی برسوں سے افغان سر زمین پاکستان دشمن عناصر کے لیے محفوظ ٹھکانہ بنی ہے جہاں ٹی ٹی پی جیسے دہشت گرد گروہ بدامنی اور تخریب کاری میں ملوث رہے ۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ بلااشتعال جارحیت کے جواب میں پاکستان نے واضح پیغام دیا ہے کہ قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا اور ہر قسم کی مہم جوئی کا بروقت اور مؤثر جواب دیا جائے گا۔








