لاہور۔14مارچ (اے پی پی):چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کے ارکان نے ملاقات کی جس میں قومی ٹیم کے معاملات اور آئندہ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سلیکشن کمیٹی کو اپنے فرائض مکمل آزادی اور دیانتداری کے ساتھ انجام دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ مکمل فری ہینڈ …
چیئرمین پی سی بی سے پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کے ارکان کی ملاقات ،آئندہ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا
لاہور۔14مارچ (اے پی پی):چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کے ارکان نے ملاقات کی جس میں قومی ٹیم کے معاملات اور آئندہ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سلیکشن کمیٹی کو اپنے فرائض مکمل آزادی اور دیانتداری کے ساتھ انجام دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ مکمل فری ہینڈ استعمال کریں اور کسی بھی دبائو کو خاطر میں نہ لائیں۔
انہوں نے کہا کہ سلیکشن کمیٹی بغیر کسی دبائو کے ایمانداری سے فیصلے کرے اور تنقید برائے تنقید کی پرواہ نہ کرے۔چیئرمین پی سی بی نےکہا کہ سلیکشن کمیٹی کے فیصلوں میں ان کی مکمل حمایت شامل ہوگی اور وہ میرٹ کی بنیاد پر بہترین ٹیم کے انتخاب کو یقینی بنائیں۔
اس موقع پر سلیکشن کمیٹی کے ارکان مصباح الحق، سرفراز احمد، اسد شفیق اور عاقب جاوید نے اعتماد کے اظہار پر چیئرمین پی سی بی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ قومی ٹیم کے لیے بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ پر کریں گے۔









