اسلام آباد ۔ 23 مئی (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین شہریار خان نے پاک۔بھارت دوطرفہ سیریز بات چیت کے حوالہ سے تمام رپورٹس کو مسترد کر دیا۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم انگلینڈ میں آئندہ ماہ ہونے والی آئی سی سی چیمپینز ٹرافی میں شرکت کر رہے ہیں، وہاں پر بھارتی ہم منصب …
چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے پاک۔بھارت دوطرفہ سیریز بات چیت کے حوالہ سے تمام رپورٹس کو مسترد کر دیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 مئی (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین شہریار خان نے پاک۔بھارت دوطرفہ سیریز بات چیت کے حوالہ سے تمام رپورٹس کو مسترد کر دیا۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم انگلینڈ میں آئندہ ماہ ہونے والی آئی سی سی چیمپینز ٹرافی میں شرکت کر رہے ہیں، وہاں پر بھارتی ہم منصب بھی موجود ہو گا لیکن ان سے پاک۔بھارت سیریز کے حوالہ سے بات چیت کا کوئی امکان نہیں ہے۔ پاک۔بھارت کی ٹیمیں برمنگھم میں 4 جون کو مدمقابل ہوں گی۔ مصباح الحق اور یونس خان کے حوالہ سے شہریار خان نے کہا کہ پی سی بی دونوں کھلاڑیوں کو بورڈ میں شامل کرنا چاہتا ہے۔ اس حوالہ سے ہم دونوں کھلاڑیوں سے بات چیت کریں گے اور انہیں پیشکش کریں گے۔ امید ہے کہ وہ ہماری تجویز کو قبول کریں گے۔








