ہرارے ۔13جنوری(اے پی پی) چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا ہے کہ کچھ ممالک اور اداروں نے زمبابوے پر یک طرفہ پابندیاں عائد کی ہیں۔ یہ عمل عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے اور اس سے زمبابوے کے ترقی کے حصول کے جائز حق کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔ چین زمبابوے اور افریقی ممالک کی جانب سے زمبابوے پرعائد پابندیوں کو جلد ختم کرنے کی اپیل کی بھر پور …
چین زمبابوے پرعائد پابندیوں کو ختم کرنے کی اپیل کی حمایت کرتا ہے، چینی وزیر خارجہ

مزید خبریں
ہرارے ۔13جنوری(اے پی پی) چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا ہے کہ کچھ ممالک اور اداروں نے زمبابوے پر یک طرفہ پابندیاں عائد کی ہیں۔ یہ عمل عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے اور اس سے زمبابوے کے ترقی کے حصول کے جائز حق کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔ چین زمبابوے اور افریقی ممالک کی جانب سے زمبابوے پرعائد پابندیوں کو جلد ختم کرنے کی اپیل کی بھر پور حمایت کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ چین اور افریقہ کا گہرا تعاون اور مشترکہ ترقی وقت کے تقاضوں کے عین مطابق ہے۔ چین سب سے بڑا ترقی پزیر ملک ہے اور افریقہ میں ترقی پزیر ممالک کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔لہذا دونوں میں تعاون کی وسیع گنجائش موجود ہے ۔








