چین کے اعلیٰ سفارت کار وانگ یی نے کہا ہے کہ چین عالمی ترقی کے فروغ میں ایک اہم کردار ادا کرتا رہے گا اور بین الاقوامی تعاون کو مزید مضبوط بنائے گا۔
چین عالمی ترقی کے فروغ میں فعال کردار جاری رکھے گا،وزیرِ خارجہ وانگ یی

مزید خبریں
بیجنگ۔22اپریل (اے پی پی):چین کے اعلیٰ سفارت کار وانگ یی نے کہا ہے کہ چین عالمی ترقی کے فروغ میں ایک اہم کردار ادا کرتا رہے گا اور بین الاقوامی تعاون کو مزید مضبوط بنائے گا۔شنہوا کے مطابق انہوں نے بیجنگ میں منعقدہ مشترکہ ترقی کے لیے عالمی ایکشن پر فورم کی تیسری اعلیٰ سطحی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین عملی اقدامات کے ذریعے عالمی ترقی کے نئے دور کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔
وانگ یی کے مطابق عالمی ترقیاتی اقدام گزشتہ پانچ برسوں میں ایک تجویز سے بڑھ کر عالمی اتفاقِ رائے کی شکل اختیار کر چکی ہے اور اس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چین تمام ممالک کے ساتھ مل کر ترقیاتی وسائل کو یکجا کرنے، پرامن ترقی کے راستے کو مضبوط بنانے اور کھلے عالمی ماحول کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔یہ اجلاس چائنا انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کے زیرِ اہتمام منعقد ہوا جس میں 140 سے زائد ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔








