اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی) چین میں پاکستان کے سفیرمسعود خالد نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری منصوبے سے پاکستان میں روزگار کے مواقع بڑھ گئے ہیں۔چین میں پاکستانی سفیرنے کہاکہ دونوں ممالک اہم منصوبوں کی تکمیل کیلئے تمام ممکنہ کوششیں کررہے ہیں پاکستانی سفیر نے کہاہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری نے پاکستان کو ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کے اہم رکن ملک میں تبدیل کردیاہے۔چین …
چین میں پاکستان کے سفیرمسعود خالد کا چینی ٹی وی چینل کے پروگرام میں اظہار خیال
اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی) چین میں پاکستان کے سفیرمسعود خالد نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری منصوبے سے پاکستان میں روزگار کے مواقع بڑھ گئے ہیں۔چین میں پاکستانی سفیرنے کہاکہ دونوں ممالک اہم منصوبوں کی تکمیل کیلئے تمام ممکنہ کوششیں کررہے ہیں پاکستانی سفیر نے کہاہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری نے پاکستان کو ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کے اہم رکن ملک میں تبدیل کردیاہے۔چین کے ایک ٹیلی ویڑن پروگرام میں اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک اہم منصوبوں کی تکمیل کیلئے تمام ممکنہ کوششیں کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت توانائی اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے شعبوں میں متعددمنصوبوں پرکام جاری ہے۔مسعود خالد نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے آغاز کے بعد سے پاکستان میں روزگارکے 13 ہزارمواقع پیدا ہوئے ہیں اور اس نے ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کیلئے مثالی تعاون کے نمونے کی حیثیت حاصل کرلی ہے۔









