چین کا امریکی پابندیوں پر سخت ردعمل، فوری خاتمے کا مطالبہ
چین کا امریکی پابندیوں پر سخت ردعمل، فوری خاتمے کا مطالبہ
بیجنگ۔1مئی (اے پی پی):چین کی وزارت تجارت نے امریکا کی جانب سے ٹیسٹنگ، سرٹیفکیشن اور ٹیلی کام سے متعلق شعبوں پر عائد نئی پابندیوں کی سخت مخالفت کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
شنہوا کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ یہ اقدامات غیر منصفانہ ہیں اور عالمی تجارتی اصولوں کے خلاف ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ امریکا کو اپنی “غلط پالیسیوں” کو فوری طور پر روکنا چاہیے کیونکہ اس طرح کے اقدامات نہ صرف دو طرفہ تجارتی تعلقات کو نقصان پہنچاتے ہیں بلکہ عالمی سپلائی چین اور کاروباری ماحول پر بھی منفی اثرات مرتب کرتے ہیں۔
چین نے واضح کیا کہ وہ اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات اٹھانے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔









