چین کا برطانوی پابندیوں پر عدم اطمینان کا اظہار
چین کا برطانوی پابندیوں پر عدم اطمینان کا اظہار
بیجنگ۔6مئی (اے پی پی):چین نے یکطرفہ پابندیاں عائد کرنے پر برطانیہ کو باقاعدہ طور پر اپنے تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے اس اقدام پر شدید عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔شنہوا کے مطابق یہ بات چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان لین جیان نے بدھ کو معمول کی پریس بریفنگ کے دوران برطانیہ کی جانب سے روس۔یوکرین تنازع کے تناظر میں مختلف ممالک کے اداروں اور افراد، جن میں دو چینی ادارے بھی شامل ہیں، پر عائد کردہ پابندیوں کےحوالے سے کہی۔
انہوں نے کہا ہے کہ چین ہمیشہ ایسی یکطرفہ پابندیوں کی مخالفت کرتا ہے جن کی بنیاد بین الاقوامی قانون یا اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی منظوری پر نہ ہو۔ ترجمان نے کہا کہ چین یوکرین بحران کے حوالے سے امن مذاکرات کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے اور دہرے استعمال کی اشیا ءکی برآمد پر سخت کنٹرول رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ چین اپنے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کرے گا۔









