اسلام آباد ۔ 26 مئی (اے پی پی)چین کے نائب صدر وام کی شن پاکستان پہنچ گئے۔ چینی نائب صدر کا اتوار کو نورخان ائیر بیس پر پاکستان آمد پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے استقبال کیا اس موقع پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات مخدوم خسرو بختیار بھی موجود تھے۔ نورخان ائیر بیس پہنچنے پر چینی نائب صدر کو ننھے منے بچوں نے پھولوں کا گلدستہ بھی …
چین کے نائب صدر وام کی شن پاکستان پہنچ گئے،نور خان ائر بیس پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے استقبال کیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 مئی (اے پی پی)چین کے نائب صدر وام کی شن پاکستان پہنچ گئے۔ چینی نائب صدر کا اتوار کو نورخان ائیر بیس پر پاکستان آمد پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے استقبال کیا اس موقع پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات مخدوم خسرو بختیار بھی موجود تھے۔ نورخان ائیر بیس پہنچنے پر چینی نائب صدر کو ننھے منے بچوں نے پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔دورے کے دوران چینی نائب صدر وام کی شن صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے علاوہ مختلف معاہدوں اور مفاہمت کی یاداشتوں پر دستخط بھی کریں گے جبکہ وہ مختلف منصوبوں کا افتتاح بھی کریں گے۔چین کے نائب صدر کا یہ دورہ پاکستان اور چین کے درمیان درینہ اور وقت کی ہر آزمائش پر پورا اترنے والے دوستانہ اور گہرے تعلقات کا مظہر ہے،چین کے نائب صدر کے اس دورے سے موجودہ دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے اور مختلف شعبوں میں دونوں ملکوں کے درمیان بڑھتے ہوئے کثیر الجہتی تعاون کو مزید تقویت ملے گی۔








