ڈاکٹر عارف علوی کی زیرِ صدارت خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے قومی اقدامات پر اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد۔22دسمبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیرِ صدارت خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے قومی اقدامات پر اجلاس آج بدھ کو ایوانِ صدر میں ہوگا۔ اجلاس میں خواتین کی معاشی ، سماجی اور قانونی خودمختاری کے فروغ کیلئے تجاویزکا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں خواتین کے وراثتی حقوق، معاشی خودمختاری، تعلیم اور صحت سہولیات تک رسائی ، میڈیا میں خواتین کے کردار اور ماحولیات اور …

اسلام آباد۔22دسمبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیرِ صدارت خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے قومی اقدامات پر اجلاس آج بدھ کو ایوانِ صدر میں ہوگا۔ اجلاس میں خواتین کی معاشی ، سماجی اور قانونی خودمختاری کے فروغ کیلئے تجاویزکا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں خواتین کے وراثتی حقوق، معاشی خودمختاری، تعلیم اور صحت سہولیات تک رسائی ، میڈیا میں خواتین کے کردار اور ماحولیات اور اسکے خواتین پر اثرات پر بحث ہوگی۔ اجلاس سے وفاقی وزیرِ اطلاعات شبلی فراز، وزیرِ قانون، ڈاکٹر فروغ نسیم ، وزیرِ تعلیم شفقت محمود اور وفاقی وزیر انسانی حقوق ، ڈاکٹر شیریں مزاری خطاب کریں گی۔ معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان ، معاون خصوصی برائے تخفیفِ غربت ثانیہ نشتر اور وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل بھی اجلاس سے خطاب کریں گی۔ اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری قانون ملیکہ بخاری، گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقربھی خطاب کریں گے۔