ڈورچ اور ہولڈر زمبابوین باﺅلرز کے سامنے چٹان بن گئے

ڈورچ اور ہولڈر زمبابوین باﺅلرز کے سامنے چٹان بن گئے، کالی آندھی نے زمبابوے کے خلاف آخری ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 7 وکٹوں پر 374 رنز بنا کر 48 رنز کی برتری حاصل کر لی، ڈورچ 75 اور ہولڈر 71 رنز بنا کر ناقابل شکست، سکندر رضا کی 5 وکٹیں بلاویو ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) شین ڈورچ اور کپتان جیسن ہولڈر زمبابوین باﺅلرز کے سامنے چٹان بن …

ڈورچ اور ہولڈر زمبابوین باﺅلرز کے سامنے چٹان بن گئے، کالی آندھی نے زمبابوے کے خلاف آخری ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 7 وکٹوں پر 374 رنز بنا کر 48 رنز کی برتری حاصل کر لی، ڈورچ 75 اور ہولڈر 71 رنز بنا کر ناقابل شکست، سکندر رضا کی 5 وکٹیں

بلاویو ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) شین ڈورچ اور کپتان جیسن ہولڈر زمبابوین باﺅلرز کے سامنے چٹان بن گئے، کالی آندھی نے زمبابوے کے خلاف آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام تک اپنی پہلی اننگز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 374 رنز بنا کر مجموعی طور پر 48 رنز کی برتری حاصل کر لی، 230 رنز پر 7 وکٹیں گرنے کے بعد ڈورچ اور ہولڈر نے میدان سنبھالا، دونوں بلے بازوں نے مشکل وقت میں انتہائی شاندار اور ذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آٹھویں وکٹ میں ناقابل شکست 144 رنز جوڑ کر نہ صرف حریف ٹیم کی پہلی اننگز کا سکور برابر کیا بلکہ ٹیم کو 48 رنز کی برتری بھی دلا دی، ڈورچ 75 اور ہولڈر 71 رنز کے ساتھ ناقابل شکست ہیں، سکندر رضا نے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ منگل کو بلاویو میں جاری آخری ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز ویسٹ انڈین ٹیم نے 78 رنز ایک وکٹ کے نقصان پر پہلی ادھوری اننگز دوبارہ شروع کی تو کیرن پاویل 43 رنز پر کھیل رہے تھے، 131 کے سکور پر بیشو 23 رنز بنا کر سکندر رضا کی گیند پر کیچ آﺅٹ ہوئے

مزید خبریں

Leave a Reply