اسلام آباد ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی)ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان بلغاریہ کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور پارلیمانی اور اقتصادی تعاون میں فروغ کے ذریعے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہا ر پاکستان میں جمہوریہ بلغاریہ کے سفیر رومن پیرونشیو سے بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں اپنی ہونے …
ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی کی بلغاریہ کے سفیر رومن پیرونشیو سے ملاقات میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی)ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان بلغاریہ کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور پارلیمانی اور اقتصادی تعاون میں فروغ کے ذریعے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہا ر پاکستان میں جمہوریہ بلغاریہ کے سفیر رومن پیرونشیو سے بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں اپنی ہونے والی ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پاک۔بلغاریہ فرینڈ شپ گروپ کی کنوینئر فرحانہ قمر بھی اس موقع پر موجودتھیں۔ ڈپٹی سپیکر نے دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی روابط کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے اراکین پارلیمنٹ دوطرفہ تعلقات کو مستحکم بنانے اور دونوں اقوام کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے ہم آہنگی کے فروغ کےلئے دونوں ممالک کے اراکین پارلیمنٹ کے وفود کے تبادلوں کی ضرورت پر زور دیا۔








