اسلام آباد ۔ 4 دسمبر(اے پی پی)سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) نے 19.2 ارب روپے کی لاگت کے 17 مختلف منصوبوں کی منظوری دےدی جبکہ 51.27 ارب روپے کی لاگت کے 7 بڑے منصوبے مزید منظوری کیلئے قومی اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی (ایکنک) کو ارسال کر دیئے۔ سی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس پیر کو ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز کی زیر صدارت ہوا۔ وفاقی …
ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز کی زیر صدارت سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 دسمبر(اے پی پی)سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) نے 19.2 ارب روپے کی لاگت کے 17 مختلف منصوبوں کی منظوری دےدی جبکہ 51.27 ارب روپے کی لاگت کے 7 بڑے منصوبے مزید منظوری کیلئے قومی اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی (ایکنک) کو ارسال کر دیئے۔ سی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس پیر کو ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز کی زیر صدارت ہوا۔ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے سینئر حکام نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں منظوری کیلئے پیش کئے گئے منصوبوں کا تعلق توانائی، پانی، ٹرانسپورٹ، مواصلات، فزیکل پلاننگ، صحت، سائنس و ٹیکنالوجی، ثقافت، کھیل و سیاحت کے شعبوں سے ہے۔ 18.6 ارب روپے کی لاگت کے توانائی کے منصوبے، 5.8 ارب روپے کی لاگت کے آبی وسائل کے منصوبے، 24.2 ارب روپے کی لاگت کے ٹرانسپورٹ و مواصلات کے منصوبے، 12.2 ارب روپے کے سائنس و ٹیکنالوجی کے منصوبے، 8.3 ارب روپے کے صحت کے منصوبے، 3.8 ارب روپے کی لاگت کے خوراک و زراعت کے منصوبے، 66.35 ملین روپے کی لاگت کے فزیکل پلاننگ کے منصوبے جبکہ 592 ملین روپے کی لاگت کے ثقافت، سیاحت و کھیل کے منصوبے اجلاس میں پیش کئے گئے۔








