قومی معیشت میں زراعت، تحفظ خوراک اور غربت کے خاتمہ کی اہمیت کے پیش نظر ان شعبوں کو سی پیک کے طویل مدتی منصوبہ میں شامل کیا گیا ہے ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز کی چین کی زراعت اور اینیمل ہسبینڈری سے متعلق قائمہ کمیٹی کے وفد سے گفتگو اسلام آباد ۔ 6 دسمبر (اے پی پی) ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان کیلئے …
ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز کی چین کی زراعت اور اینیمل ہسبینڈری سے متعلق قائمہ کمیٹی کے وفد سے گفتگو

مزید خبریں
قومی معیشت میں زراعت، تحفظ خوراک اور غربت کے خاتمہ کی اہمیت کے پیش نظر ان شعبوں کو سی پیک کے طویل مدتی منصوبہ میں شامل کیا گیا ہے
ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز کی چین کی زراعت اور اینیمل ہسبینڈری سے متعلق قائمہ کمیٹی کے وفد سے گفتگو
اسلام آباد ۔ 6 دسمبر (اے پی پی) ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان کیلئے قومی معیشت میں زراعت، تحفظ خوراک اور غربت کے خاتمہ کی اہمیت کے تناظر میں ان شعبوں کو چین۔پاکستان اقتصادی راہداری کے طویل مدتی منصوبہ میں شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو چین کی زراعت اور اینیمل ہسبینڈری سے متعلق قائمہ کمیٹی کے وائس چیئرمین ڈینڈ بن تائی کی قیادت میں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ زراعت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کیلئے یہ بہترین وقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان چین میں گوشت اور ڈیری مصنوعات کی طلب کو پورا کرنے کیلئے ان شعبوں میں برآمدات کے وسیع مواقع رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس شعبہ کی استعداد کار کے مطابق پیداوار کے حصول کیلئے چین کے فنی تعاون سے مجموعی طور پر زراعت کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ اس موقع پر چینی وفد کے سربراہ نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ زرعی شعبہ میں تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے۔








