ڈیوڈ میلان نے بابر اعظم کا ٹی 20 انٹرنیشنل میں تیز ترین 1000 رنز بنانے کا ریکارڈ توڑ دیا

احمد آباد۔20مارچ (اے پی پی):انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بلے باز ڈیوڈ میلان نے ٹی20 انٹرنیشنل میں تیز ترین 1000 رنز مکمل کر لئے۔ انہوں نے یہ کارنامہ بھارت کے خلاف پانچویں ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں انجام دیا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ پاکستان کے کپتان بابر اعظم کے پاس تھا، انہوں نے 26 اننگز میں 1000 رنز بنائے تھے تاہم ڈیوڈ میلان نے اب صرف 24 اننگز …

احمد آباد۔20مارچ (اے پی پی):انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بلے باز ڈیوڈ میلان نے ٹی20 انٹرنیشنل میں تیز ترین 1000 رنز مکمل کر لئے۔

انہوں نے یہ کارنامہ بھارت کے خلاف پانچویں ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں انجام دیا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ پاکستان کے کپتان بابر اعظم کے پاس تھا،

انہوں نے 26 اننگز میں 1000 رنز بنائے تھے تاہم ڈیوڈ میلان نے اب صرف 24 اننگز میں 1000 رنز کا سنگ میل عبور کرکے یہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ 33 سالہ میلان اب تک 24 ٹی 20 میچز میں 50 کی اوسط سے 1003 رنز بنا چکے ہیں جس میں ایک سنچری اور 10 نصف سنچریاں شامل ہیں۔