اسلام آباد۔ 25 جون (اے پی پی) ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا ہے کہ بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ عید کے موقع پر دکھی بہادر پاکستانی بھائی بہنوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے آرمی چیف کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاک فوج دہشت گردی …
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا آرمی چیف کے بیان کے حوالے سے ٹوئٹ

مزید خبریں
اسلام آباد۔ 25 جون (اے پی پی) ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا ہے کہ بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ عید کے موقع پر دکھی بہادر پاکستانی بھائی بہنوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے آرمی چیف کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاک فوج دہشت گردی اور آتشزدگی کا نشانہ بننے والے متاثرہ خاندانوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ آرمی چیف نے کہا کہ انشاءاﷲ ہم بحیثیت قوم متحد ہو کر اور ثابت قدمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام چیلنجز پر قابو پائیں گے۔ انہوں نے قوم کو عید کی مبارکباد بھی دی۔ دریں اثناءپیغام میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ چیف آف آرمی سٹاف نے عیدالفطر سادگی کے ساتھ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ چیف آف آرمی سٹاف کی طرف سے دہشت گردی اور آتشزدگی کا نشانہ بننے والے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کیلئے کیا گیا ہے۔








