ڈی پی او شمالی وزیرستان وقار خان کی گاڑی پر دہشتگردوں کا بزدلانہ حملہ، 5 پولیس اہلکار زخمی، جوابی کارروائی میں متعدد دہشتگرد ہلاک

پشاور۔ 03 نومبر (اے پی پی):ڈی پی او شمالی وزیرستان وقار خان کی گاڑی پر دہشتگردوں کے بزدلانہ حملہ کے نتیجے میں پولیس کے 5 اہلکار زخمی جبکہ جوابی کارروائی میں متعدد دہشتگرد ہلاک ہو گئے ۔تر جمان شمالی وزیرستان پولیس کے مطابق ڈی پی او وقار خان اپنے سکواڈ کے ہمراہ شمالی وزیرستان سے بنوں آ رہے تھے کہ میران شاہ روڈ نزد فلور ملز میں گھات لگا کر …

پشاور۔ 03 نومبر (اے پی پی):ڈی پی او شمالی وزیرستان وقار خان کی گاڑی پر دہشتگردوں کے بزدلانہ حملہ کے نتیجے میں پولیس کے 5 اہلکار زخمی جبکہ جوابی کارروائی میں متعدد دہشتگرد ہلاک ہو گئے ۔تر جمان شمالی وزیرستان پولیس کے مطابق ڈی پی او وقار خان اپنے سکواڈ کے ہمراہ شمالی وزیرستان سے بنوں آ رہے تھے کہ میران شاہ روڈ نزد فلور ملز میں گھات لگا کر مسلح دہشتگردوں نے ان پر فائرنگ کی۔ دہشتگردوں نے خودکار اور بھاری اسلحے کا استعمال کیا تاہم ڈی پی او اور ان کے سکواڈ نے دلیری اور پیشہ ورانہ مہارت سے بھرپور جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں متعدد دہشتگرد ہلاک ہوئے جبکہ باقی فرار ہوگئے۔

واقعے میں پولیس کے 5 اہلکار زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر کے طبی امداد فراہم کی گئی۔ خوش قسمتی سے ڈی پی او وقار خان اور ان کا سکواڈ سنگین نقصان سے محفوظ رہا۔واقعہ کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔بعد ازاں ڈی آئی جی بنوں ریجن سجاد خان اور ڈی پی او شمالی وزیرستان وقار خان نے زخمی اہلکاروں سے عیادت کی اور ڈاکٹروں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات دیں۔

ڈی آئی جی بنوں ریجن سجاد خان اور ڈی پی او وقار خان نے کہا کہ دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ پولیس فورس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر وقت پرعزم ہے اور ایسے ہر حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ علاقے میں امن و امان کے قیام کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔