کانگو،فوج میں بھرتی مہم کے دوران بھگدڑ سے 37افراد ہلاک

کنشاسا ۔22نومبر (اے پی پی):کانگو کےدارلحکومت کنشاساکے سٹیڈیم میں فوج میں بھرتی کے دوران بھگدڑ سے 37 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق کانگو کے پبلک پراسیکیوٹر اوکو نگاکالا نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے کانگوفوج نے 18 سے 25 سال کی عمر کے 1500افراد کو بھرتی کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا اس سلسلے میں کنشاسا کے سٹیڈیم میں جاری بھرتی کے عمل کے دوران کچھ …

کنشاسا ۔22نومبر (اے پی پی):کانگو کےدارلحکومت کنشاساکے سٹیڈیم میں فوج میں بھرتی کے دوران بھگدڑ سے 37 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق کانگو کے پبلک پراسیکیوٹر اوکو نگاکالا نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے کانگوفوج نے 18 سے 25 سال کی عمر کے 1500افراد کو بھرتی کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا اس سلسلے میں کنشاسا کے سٹیڈیم میں جاری بھرتی کے عمل کے دوران کچھ لوگوں نے سٹیڈیم کے دروازوں سے زبردستی اندر جانے کی کوشش کی جس سے بھگدڑ مچ گئی۔

انہوں نے بتایا کہ ہلاک اور زخمیوں کوقریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے اور اس واقعہ کے بعد مشیل ڈی اورنانو سٹیڈیم میں بھرتی کے عمل کو روک دیا گیا ہے۔انہوں نےبتایا کہ بھگدڑ کی وجوہاتمعلوم کرنے کے لیےتحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔