اسلام آباد ۔ 2 دسمبر (اے پی پی) کرغزستان کے مفتی اعظم نے کہا ہے کہ مسلمانوں پر لازم ہے کہ وہ اپنے روز مرہ معمولات زندگی میں پاک پیغمبر حضرت محمد کی تعلیمات سے رہنمائی حاصل کریں۔ ہفتہ کو یہاں اسلام آباد میں 42 ویں بین الاقوامی سیرت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حضرت محمد مصطفی کی سیرت مطہرہ ہر مسلمان کے لئے مثالی نمونہ …
کرغزستان کے مفتی اعظم کا 42 ویں بین الاقوامی سیرت کانفرنس سے خطاب
مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 دسمبر (اے پی پی) کرغزستان کے مفتی اعظم نے کہا ہے کہ مسلمانوں پر لازم ہے کہ وہ اپنے روز مرہ معمولات زندگی میں پاک پیغمبر حضرت محمد کی تعلیمات سے رہنمائی حاصل کریں۔ ہفتہ کو یہاں اسلام آباد میں 42 ویں بین الاقوامی سیرت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حضرت محمد مصطفی کی سیرت مطہرہ ہر مسلمان کے لئے مثالی نمونہ ہے۔ ہمیں چاہیے کہ اپنی مشکلات اور مسائل کے حل کے لئے حضور نبی کریم کی تعلیمات اور اسوہ حسنہ پر عمل کریں








