پراگ۔ یکم مئی (اے پی پی) سوتیلانا کزنٹسوا، بربورا سٹرائیکووا، جینیفر بریڈی اور کترینا سینیا کووا نے پراگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ جمہوریہ چیک میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز پہلے رائونڈ میچز میں روسی کھلاڑی کزنٹسوا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے رومانوی کھلاڑی بوزر نیسکو کو 6-4 اور 6-2 سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل تک رسائی …
کزنٹسوا، کترینا سینیاکووا، سٹرائیکووا اور جینیفر نے پراگ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

مزید خبریں
پراگ۔ یکم مئی (اے پی پی) سوتیلانا کزنٹسوا، بربورا سٹرائیکووا، جینیفر بریڈی اور کترینا سینیا کووا نے پراگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ جمہوریہ چیک میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز پہلے رائونڈ میچز میں روسی کھلاڑی کزنٹسوا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے رومانوی کھلاڑی بوزر نیسکو کو 6-4 اور 6-2 سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی، امریکن کھلاڑی جینیفر بریڈی بھی پہلی رکاوٹ عبور کرنے میں کامیاب رہیں، انہوں نے ہم وطن کھلاڑی ڈینلی روز کولنز کو سخت مقابلے کے بعد 5-7، 6-3 اور 6-0 سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی، جمہوریہ چیک کی کترینا سینیاکووا نے سلوانین کھلاڑی ڈلیلا جاکوپووک کو 6-0 اور 6-2 سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا، جمہوریہ چیک کی بربورا سٹرائیکووا نے جرمنی کی مونا برتھل کو زیر کر کے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔








