بیجنگ ۔ 21 دسمبر (اے پی پی) چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کو ہانگ کانگ اور مکاﺅ سے متعلق امور میں مداخلت کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ مکاو کی چین واپسی کی بیسویں سالگرہ اور مکاﺅ خصوصی انتظامی علاقے کی پانچویں حکومت کی افتتاحی تقریب کے موقع پر چینی صدر شی جن پنگ نے خطاب کرتے ہوئے واضح الفاظ میں کہا …
کسی بھی ملک کو ہانگ کانگ اور مکاﺅ سے متعلق امور میں مداخلت کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی ،شی جن پنگ

مزید خبریں
بیجنگ ۔ 21 دسمبر (اے پی پی) چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کو ہانگ کانگ اور مکاﺅ سے متعلق امور میں مداخلت کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ مکاو کی چین واپسی کی بیسویں سالگرہ اور مکاﺅ خصوصی انتظامی علاقے کی پانچویں حکومت کی افتتاحی تقریب کے موقع پر چینی صدر شی جن پنگ نے خطاب کرتے ہوئے واضح الفاظ میں کہا کہ مادر وطن میں واپسی کے بعد ہانگ کانگ اور مکاو دونوں خصوصی انتظامی علاقوں کے امور سے نمٹنا چین کا داخلی معاملہ ہے۔ دوسرے ممالک کو ان امور میں مداخلت نہیں کرنی چاہئیے۔ قومی خودمختاری، سلامتی اور ترقی کی مفادات کے تحفظ کے حوالے سے چینی حکومت اور عوام کا عزم چٹانوں کی طرح مضبوط ہے۔شی جن پنگ نے کہا کہ تیس برسوں سے ایک ملک دو نظام کے تجربات سے حاصل کردہ کامیابیوں کو عالمی سطح پر سراہا گیا ہے۔ایک ملک دو نظام کے تجربات کو بتدریج بہتر بنایا گیا ہے۔ شی جن پھنگ نے اس یقین کا اظہار کیا کہ ہانگ کانگ اور مکاوسمیت دیگر چینی عوام کے پاس اس نظام کی بہتری کے لیے دانش اور صلاحیت موجود ہے۔ چینی قومی نشا ثانیہ کی جانب بڑھتے قدموں کو روکا نہیں جا سکے گا







