اسلام آباد ۔ 20 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے اورلاک ڈاﺅن کے بتدریج خاتمے کےلئے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ گھروں میں رہنا چاہئے۔ پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ لوگوں کےلئے ان کا پیغام ہے کہ ایسی صورتحال میں زیادہ سے زیادہ گھروں میں …
کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے اور لاک ڈاﺅن کے بتدریج خاتمے کےلئے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ گھروں میں رہنا چاہئے، وزیراعظم عمران خان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے اورلاک ڈاﺅن کے بتدریج خاتمے کےلئے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ گھروں میں رہنا چاہئے۔ پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ لوگوں کےلئے ان کا پیغام ہے کہ ایسی صورتحال میں زیادہ سے زیادہ گھروں میں قیام کریں ۔ انہوں ے کہا کہ جتنا زیادہ لوگ نظم وضبط کا مظاہرہ کریں گے ، کورونا وائرس کی پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے اور لاک ڈاﺅن بتدریج ختم کرنے میں مددملے گی۔








