کورونا وائرس سے 4,740 متاثرہ افراد صحت یاب، ہلاکتوں کی تعداد 1,100 ہو گئی

بیجنگ ۔ 12 فروری (اے پی پی) چین میں کورونا وائرس سے 4,740 متاثرہ افراد صحت یاب ہو کر ہسپتالوں سے ڈسچارج ہو گئے جبکہ کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 1,100 ہو گئی ہے۔چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن نے روزانہ کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا کہ منگل کے اختتام تک صوبہ ہوبی میں 417 مریضوں سمیت 744 افراد صحت یاب ہونے کے بعد ہسپتالوں سے ڈسچارج ہوئے جبکہ …

بیجنگ ۔ 12 فروری (اے پی پی) چین میں کورونا وائرس سے 4,740 متاثرہ افراد صحت یاب ہو کر ہسپتالوں سے ڈسچارج ہو گئے جبکہ کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 1,100 ہو گئی ہے۔چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن نے روزانہ کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا کہ منگل کے اختتام تک صوبہ ہوبی میں 417 مریضوں سمیت 744 افراد صحت یاب ہونے کے بعد ہسپتالوں سے ڈسچارج ہوئے جبکہ کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 1,113 افراد ہلاک ہوئے اور 31 صوبائی علاقوں میں 44,653 متاثرہ کیسز رپورٹ ہوئے۔ اس حوالے سے عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈ روز ایڈھنوم نے کورونا وائرس کے خلاف جنیوا میں پہلی انٹرنیشنل کانفرنس میں سائنس دانوں سے خطاب کرتے ہوئے وائرس کو بڑا سنگین خطرہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمیں متحد ہونے اور وسیع مواقع موجود ہیںکیونکہ اگر ہم کچھ نہیں کریں گے تو کورونا وائرس کے نتائج دہشت گردی سے بھی زیادہ طاقت ور ہو سکتے ہیں۔

مزید خبریں