کٹے ہوئے ہونٹ (کلیفٹ لپ) کے شکار بچوں کےلئے ٹنڈو آدم میں دو روزہ مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس کے دوران 100 سے زائد بچوں کے کامیاب آپریشن کیے گئے اور انہیں مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔
کٹے ہوئے ہونٹ (کلیفٹ لپ) کے شکار بچوں کے لئے ٹنڈو آدم میں دو روزہ مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

مزید خبریں
حیدرآباد۔ 19 جولائی (اے پی پی):کٹے ہوئے ہونٹ (کلیفٹ لپ) کے شکار بچوں کےلئے ٹنڈو آدم میں دو روزہ مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس کے دوران 100 سے زائد بچوں کے کامیاب آپریشن کیے گئے اور انہیں مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق سینیٹر ملک امام الدین شوقین کے تعاون سے سلیمان روشن میڈیکل ہسپتال ٹنڈوآدم میں کراچی کے معروف پلاسٹک سرجن پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف گناترا کی نگرانی میں دو روزہ مفت میڈیکل کیمپ منعقد کیا گیا۔ کیمپ کے دوران کٹے ہوئے ہونٹ کے عارضے میں مبتلا 100 سے زائد بچوں کے کامیاب آپریشن کیے گئے، جبکہ مریضوں کو ضروری ادویات اور بعد از آپریشن طبی سہولیات بھی بلا معاوضہ فراہم کی گئیں۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق کیمپ کا مقصد ایسے مستحق اور نادار خاندانوں کے بچوں کو جدید اور معیاری طبی سہولیات ان کے اپنے شہر میں مہیا کرنا تھا تاکہ وہ مہنگے علاج کے بوجھ سے محفوظ رہ سکیں۔ شہریوں اور سماجی حلقوں نے اس انسان دوست کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کے فلاحی طبی کیمپ معاشرے کے ضرورت مند طبقات کے لیے امید کی کرن ہیں اور ان کے تسلسل سے متعدد بچوں کی زندگیاں مثبت انداز میں تبدیل ہو سکتی ہیں۔








