کھیلوں کے سامان کی برآمدات میں 2021 کے دوران 5.84 فیصد اضافہ ہوا،ادارہ برائے شماریات

اسلام آباد۔21ستمبر (اے پی پی):کھیلوں کے سامان کی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دوران 5.84 فیصد اضافہ ہوا ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق مالی سال 2020 میں کھیلوں کے سامان کی برآمدات کا حجم 262.386 ملین ڈالر رہا تھا تاہم 2021 کے دوران یہ بڑھ کر 277.691 ملین ڈالر رہا۔ اس طرح مالی سال 2020 کے مقابلے میں 2021 کے دوران …

اسلام آباد۔21ستمبر (اے پی پی):کھیلوں کے سامان کی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دوران 5.84 فیصد اضافہ ہوا ۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق مالی سال 2020 میں کھیلوں کے سامان کی برآمدات کا حجم 262.386 ملین ڈالر رہا تھا تاہم 2021 کے دوران یہ بڑھ کر 277.691 ملین ڈالر رہا۔

اس طرح مالی سال 2020 کے مقابلے میں 2021 کے دوران کھیلوں کے سامان کی قومی برآمدات میں 15.323 ملین ڈالر یعنی 5.84 فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا ۔