گراس آئیلٹ ۔ 14 اگست (اے پی پی) کیربیئن پریمیئر لیگ میں گیانا ایمزون واریئرز نے سینٹ لوشیا سٹارز کو 6 وکٹوں سے ہرا کر پہلی کامیابی حاصل کر لی۔ لیگ کے 12 ویں میچ میں سینٹ لوشیا سٹارز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنائے۔ جونسن چارلس نے 53 رنز بنائے۔ ریاد ایمرٹ نے چار جبکہ افغان لیگ سپنر …
کیربیئن پریمیئر لیگ، گیانا نے سینٹ لوشیا کو ہرا کر پہلی کامیابی حاصل کر لی
گراس آئیلٹ ۔ 14 اگست (اے پی پی) کیربیئن پریمیئر لیگ میں گیانا ایمزون واریئرز نے سینٹ لوشیا سٹارز کو 6 وکٹوں سے ہرا کر پہلی کامیابی حاصل کر لی۔ لیگ کے 12 ویں میچ میں سینٹ لوشیا سٹارز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنائے۔ جونسن چارلس نے 53 رنز بنائے۔ ریاد ایمرٹ نے چار جبکہ افغان لیگ سپنر راشد خان نے 9 رنز کے عوض دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں گیانا ایمزون واریئرز نے ہدف 19.5 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ جیسن محمد 38 ، گجاند سنگھ 35 اور چاڈویک والٹن 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ راشد خان کو مرد میدان قرار دیا گیا۔








