اسلام آباد۔15ستمبر (اے پی پی):کینیڈا کی معروف پیئر ایلیٹ ٹروڈو فاؤنڈیشن نے سال 2026 کے لیے اپنی مکمل فنڈڈ پی ایچ ڈی سکالرشپ کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ سکالرشپ دنیا بھر سے طلبہ کے لیے کھلی ہے، جن میں پاکستانی طلبہ بھی شامل ہیں۔ اس سکالرشپ کے تحت منتخب امیدواروں کو ہر سال 70,000 کینیڈین ڈالرز (تقریباً 1 کروڑ 42 لاکھ پاکستانی روپے) تک کی مالی معاونت دی جائے …
کینیڈا کی پیئر ایلیٹ ٹروڈو فاؤنڈیشن کا سکالرشپ 2026 کا اعلان

مزید خبریں
اسلام آباد۔15ستمبر (اے پی پی):کینیڈا کی معروف پیئر ایلیٹ ٹروڈو فاؤنڈیشن نے سال 2026 کے لیے اپنی مکمل فنڈڈ پی ایچ ڈی سکالرشپ کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ سکالرشپ دنیا بھر سے طلبہ کے لیے کھلی ہے، جن میں پاکستانی طلبہ بھی شامل ہیں۔ اس سکالرشپ کے تحت منتخب امیدواروں کو ہر سال 70,000 کینیڈین ڈالرز (تقریباً 1 کروڑ 42 لاکھ پاکستانی روپے) تک کی مالی معاونت دی جائے گی، جو ٹیوشن فیس، رہائش، تحقیق، سفر اور نیٹ ورکنگ کے اخراجات پر مشتمل ہوگی۔
یہ اسکالرشپ 3 سال کی مدت کے لئے ہے۔ درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 17 نومبر 2025 مقرر کی گئی ہے۔ دلچسپی رکھنے والے طلبہ فاؤنڈیشن کی آفیشل ویب سائٹ پر جا کر رجسٹریشن کریں۔آن لائن درخواست فارم مکمل کریں اور درکار معلومات فراہم کریں۔ درخواست کے ساتھ ریفرنسز 12 نومبر 2025 تک جمع کروانے ہوں گے۔







