کیون سنکلیئر کا ویسٹ انڈیز کی طرف سے ٹیسٹ ڈیبیو

اسلام آباد۔25جنوری (اے پی پی):ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بائولر کیون سنکلیئر نے آسٹریلیا کے خلاف اپنے ٹیسٹ کرکٹ کیریئر کا آغاز کیا۔ کیون سنکلیئر نے گابا سٹیڈیم برسبین کے مقام پر آسٹریلیا کے خلاف جاری دوٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں شرکت کر کے یہ اعزاز حاصل کیا۔ کیون سنکلیئر ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے 338 ویں ویسٹ انڈین کھلاڑی بن گئے ہیں۔

اسلام آباد۔25جنوری (اے پی پی):ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بائولر کیون سنکلیئر نے آسٹریلیا کے خلاف اپنے ٹیسٹ کرکٹ کیریئر کا آغاز کیا۔

کیون سنکلیئر نے گابا سٹیڈیم برسبین کے مقام پر آسٹریلیا کے خلاف جاری دوٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں شرکت کر کے یہ اعزاز حاصل کیا۔ کیون سنکلیئر ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے 338 ویں ویسٹ انڈین کھلاڑی بن گئے ہیں۔