کراچی ۔ 5 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں زبردست تیزی کا رجحان برقرار رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 129.49 پوائنٹس کے اضافے سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 41253.46 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 38 ارب 6 کروڑ 94 لاکھ 1 ہزار 529 روپے کا اضافہ ہوا جبکہ تجارتی حجم میں بھی 68 کروڑ 22 لاکھ 62 ہزار 196 روپے …
کے ایس ای 100 انڈیکس 129.49 پوائنٹس کے اضافے سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 41253.46 پوائنٹس پر بند

مزید خبریں
کراچی ۔ 5 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں زبردست تیزی کا رجحان برقرار رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 129.49 پوائنٹس کے اضافے سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 41253.46 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 38 ارب 6 کروڑ 94 لاکھ 1 ہزار 529 روپے کا اضافہ ہوا جبکہ تجارتی حجم میں بھی 68 کروڑ 22 لاکھ 62 ہزار 196 روپے کی تیزی رہی، اسی طرح خرید و فروخت میں 9 کروڑ 79 لاکھ 21 ہزار 70 حصص کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو بھی پی ایس ایکس میں زبردست تیزی کا رجحان برقرار رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 41200 پوائنٹس کی بالائی نفسیاتی حد عبور کرتے ہوئے 129.49 پوائنٹس کے اضافے سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 41253.46 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ گذشتہ کاروباری روز منگل کو کے ایس ای 100 انڈیکس 137.66 پوائنٹس کے اضافے سے 41123.97 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ تاہم بدھ کو کے ایس ای 30 انڈیکس 10.78 پوائنٹس کی کمی سے 22758.16 پوائنٹس پر بند ہوا۔








