کے ایس ای 100 انڈیکس 209.89 پوائنٹس کی کمی سے 48678.65 پوائنٹس پر بند

کراچی ۔ 17 جنوری (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 209.89 پوائنٹس کی کمی سے 48678.65 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 37 ارب 79 کروڑ 53 لاکھ 82 ہزار 15 روپے کی کمی رونماءہوئی تاہم تجارتی حجم میں 2 ارب 11 کروڑ 94 لاکھ 61 ہزار 188 روپے کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح …

کراچی ۔ 17 جنوری (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 209.89 پوائنٹس کی کمی سے 48678.65 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 37 ارب 79 کروڑ 53 لاکھ 82 ہزار 15 روپے کی کمی رونماءہوئی تاہم تجارتی حجم میں 2 ارب 11 کروڑ 94 لاکھ 61 ہزار 188 روپے کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں بھی 6 کروڑ 35 لاکھ 91 ہزار 160 حصص کا اضافہ ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق نئے کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 209.89 پوائنٹس کی کمی سے 48678.65 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 173.82 پوائنٹس کی مندی سے 26339.87 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 127.99 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 400.06 پوائنٹس کی مندی رونماءہوئی

Leave a Reply