کے ایس ای 100 انڈیکس 214.57 پوائنٹس کی کمی سے 48757.67 پوائنٹس پر بند

کراچی ۔31 جنوری (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 214.57 پوائنٹس کی کمی سے 48757.67 پوائنٹس پر بند ہوا، حصص کی خریدو فروخت کے دوران منافع کے حصول کی خاطر فروخت کے دباﺅ کے باعث انڈیکس دباﺅ کا شکار رہا، مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 2 کھرب 17 ارب سے زائد روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ تفصیلات کے …

کراچی ۔31 جنوری (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 214.57 پوائنٹس کی کمی سے 48757.67 پوائنٹس پر بند ہوا، حصص کی خریدو فروخت کے دوران منافع کے حصول کی خاطر فروخت کے دباﺅ کے باعث انڈیکس دباﺅ کا شکار رہا، مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 2 کھرب 17 ارب سے زائد روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کے روز مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 214.57 پوائنٹس کی کمی سے 48757.67 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروبارکے اختتام پر اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس83.21 پوائنٹس کی کمی سے 26302.96 پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 139.83 پوائنٹس کی مندی سے 33187 پوائنٹس پربند ہوا۔

Leave a Reply