گذشتہ مالی سال کے دوران چینی کی برآمدات میں 21.9 فیصد اضافہ

اسلام آباد ۔ 2 اگست (اے پی پی) گذشتہ مالی سال 2016-17ءکے دوران چینی کی برآمدات میں 21.9 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال کے دوران چینی کی قومی برآمدات 161.2 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں جبکہ مالی سال 2015-16ءکے دوران چینی کی برآمدات سے 132.3 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔ اس طرح مالی سال …

اسلام آباد ۔ 2 اگست (اے پی پی) گذشتہ مالی سال 2016-17ءکے دوران چینی کی برآمدات میں 21.9 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال کے دوران چینی کی قومی برآمدات 161.2 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں جبکہ مالی سال 2015-16ءکے دوران چینی کی برآمدات سے 132.3 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔ اس طرح مالی سال 2015-16ءکے مقابلہ میں گذشتہ مالی سال کے دوران چینی کی ملکی برآمدات میں 21 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply