اسلام آباد ۔11 اگست (اے پی پی) گزشتہ مالی سال کے دوران بیڈ ویئر ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں 6فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ادارہ برائے شماریات کی طرف سے جاری اعداد و شمار مالی سال 2016-17ءمیں بیڈ ویئر ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں مجموعی طورپر 6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور برآمدات سے حاصل زر مبادلہ کا حجم 2.133 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ۔ اس عرصے میں …
گزشتہ مالی سال کے دوران بیڈ ویئر ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں 6فیصد اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔11 اگست (اے پی پی) گزشتہ مالی سال کے دوران بیڈ ویئر ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں 6فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ادارہ برائے شماریات کی طرف سے جاری اعداد و شمار مالی سال 2016-17ءمیں بیڈ ویئر ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں مجموعی طورپر 6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور برآمدات سے حاصل زر مبادلہ کا حجم 2.133 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ۔ اس عرصے میں برآمدات میں اضافے کا حجم 114.056 ملین ڈالر ریکارڈ کیاگیا ہے۔ مالی سال 2015-16ءبیڈ ویئر برآمدات کا حجم 2.019 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ اعداد وشمار کے مطابق اس عرصہ کے دوران مجموعی طورپر 3لاکھ 53 ہزار 108میٹرک ٹن بیڈ ویئر مصنوعات برآمد کی گئیں۔ صرف جون 2017ءمیں بیڈ ویئر ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآدمدات کے حجم میں 33.10فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ اس سے 209.258 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل کیا گیا۔








