اسلام آباد ۔ 8 اگست (اے پی پی) گزشتہ مالی سال کے دوران دالوں کے درآمدی بل میں اضافے کی شرح 13 فیصد رہی۔ پاکستان ادارہ شماریات کے اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال 2016-17ءکے دوران دالوں کی ملکی درآمدات کے درآمدی بل کا حجم 1.905 ارب ڈالر رہا۔ اعداد وشمار کے مطابق اس عرصے کے دوران درآمدی بل میں مجموعی طور پر 215.702 ملین ڈالر کااضافہ دیکھنے میں …
گزشتہ مالی سال کے دوران دالوں کے درآمدی بل میں اضافے کی شرح 13 فیصد رہی، ادارہ برائے شماریات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 8 اگست (اے پی پی) گزشتہ مالی سال کے دوران دالوں کے درآمدی بل میں اضافے کی شرح 13 فیصد رہی۔ پاکستان ادارہ شماریات کے اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال 2016-17ءکے دوران دالوں کی ملکی درآمدات کے درآمدی بل کا حجم 1.905 ارب ڈالر رہا۔ اعداد وشمار کے مطابق اس عرصے کے دوران درآمدی بل میں مجموعی طور پر 215.702 ملین ڈالر کااضافہ دیکھنے میں آیا۔ مالی سال 2015-16ءکے دوران درآمدی بل کا حجم 1.689 ارب ڈالر رہا تھا۔ اعداد وشمار کے مطابق اگرچہ مالی سال 2015-16ءکے مقابلہ مالی سال 2016-17ءکے دوران درآمدی بل میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا تاہم اس عرصہ میں دالوں کے درآمدی حجم میں کمی دیکھنے میں آئی۔ مالی سال 2015-16ءمیں درآمدی حجم 27لاکھ 19ہزار 179 میٹرک ٹن تھا جبکہ گزشتہ مالی سال کے دوران 26 لاکھ 28ہزار 253 میٹرک ٹن دالیں درآمد کی گئیں۔ حجم کے لحاظ سے یہ کمی 3.34 فیصد بنتی ہے۔ جون 2017ءمیں دالوں کی درآمدات میں 26.38 فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔








