گزشتہ 100 دنوں میں 9 بلوں کے مسودات تیار کئے ہیں جس کا مقصد خواتین کی حالت زار کو بہتر بنانا ہے، وزارت انسانی حقوق

اسلام آباد ۔ 2 دسمبر (اے پی پی) وزارت انسانی حقوق نے گزشتہ 100 دنوں میں 9 بلوں کے مسودات تیار کئے ہیں جس کا مقصد خواتین کی حالت زار کو بہتر بنانا ہے۔ وزارت انسانی حقوق کے مطابق خواتین کے حقوق کو تحفظ دینے کےلئے 9 بلوں کے مسودے تیار کئے گئے ہیں جن میں کارپوریٹ پنیشمنٹ بل، گھریلو ملازمین بل، بل برائے معذور افراد، کرسچیئن میرج اینڈ ڈائیورس …

اسلام آباد ۔ 2 دسمبر (اے پی پی) وزارت انسانی حقوق نے گزشتہ 100 دنوں میں 9 بلوں کے مسودات تیار کئے ہیں جس کا مقصد خواتین کی حالت زار کو بہتر بنانا ہے۔ وزارت انسانی حقوق کے مطابق خواتین کے حقوق کو تحفظ دینے کےلئے 9 بلوں کے مسودے تیار کئے گئے ہیں جن میں کارپوریٹ پنیشمنٹ بل، گھریلو ملازمین بل، بل برائے معذور افراد، کرسچیئن میرج اینڈ ڈائیورس بل، دی پنجاب سکھ آنند کراج میرج بل، زبردستی لاپتہ کرنے کا بل، قانونی امداد و انصاف تک رسائی بل 2018ءاور انسداد تشدد بل شامل ہیں۔ وزارت کے مطابق گزشتہ 100 دنوں میں انسانی حقوق کے حوالے سے شعور و آگاہی و شکایات کے ازالے سمیت وراثت، سٹریٹ چلڈرن اور قوانین کو ہم آہنگ کرانے کی تین تحقیقات کی گئیں جبکہ خواتین کو با اختیار بنانے، بچوں کے ساتھ تشدد اور زیادتی کی روک تھام پر پالیسیاں بھی بنائی گئیں۔ وزارت انسانی حقوق کے ایک عہدیدار نے ”اے پی پی“ کو بتایا کہ انسانی حقوق کے تحفظ اور انسانی اقدار و مساوات کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، خواتین اور بچوں کے خلاف امتیازی سلوک کے خاتمے پر بھی کام ہو رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزارت نے 100 دن میں قانون سازی سے متعلق امور کے لئے اپنے اہداف مکمل کئے ہیں۔

مزید خبریں