گورنر خیبرپختونخوا سے ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین ڈاکٹر رضوان راجپوت کی قیادت میں ڈاکٹرز کے وفد کی ملاقات

گورنر خیبرپختونخوا سے ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین ڈاکٹر رضوان راجپوت کی قیادت میں ڈاکٹرز کے وفد کی ملاقات

پشاور۔ 05 جون (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جمعہ کو خیبرپختونخوا ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین ڈاکٹر رضوان راجپوت کی قیادت میں ڈاکٹرز کے وفد سے ملاقات کی ۔گورنر ہاؤس پشاور تر جمان کے مطابق گورنر ہاؤس پشاور میں ہونے والی ملاقات میں ڈاکٹرز نے گورنر کو ایف بی آر کی جانب سے پرائیویٹ پریکٹیشنرز ، ڈاکٹرز کو اپنے کلینکس پر پوائنٹ آف سیل ڈیوائس کی تنصیب کے حوالہ سے جاری نوٹسز پر آپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔

وفد نے کہا کہ ڈاکٹرز ٹیکس دیتے ہیں اور اس دائرہ سے باہر نہیں نکلنے کے خواہاں، طویل لوڈ شیڈنگ ، بجلی کی لوڈ شیڈنگ ، سیکورٹی کی ناقص صورتحال ، تکنیکی عملہ کی شدید کمی کے باعث ممکن نہیں اور پی او ایس کا نظام لگانے کی پابندی زمینی حقائق کے مطابق مریضوں پر مزید بوجھ ڈالنے اور تکلیف میں اضافہ کے علاؤہ اور کچھ نہیں ، اسے پنجاب اور سندھ کی بڑے شہروں میں پہلے نافذ کیا جائے۔

وفد سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ڈاکٹرز مقدس پیشہ ہے جسکو معاشرہ قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکسوں کا نظام ملکی ترقی کے لیئے ضروری ہے مگر پاکستان مین اس حوالہ سے عوام کی سہولیات میں اضافہ کے بجائے انکی شکایات میں اضافہ تشویشناک اور قابل اصلاح ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان ، ہری پور اور مانسہرہ کے ڈاکٹرز کو اس ضمن میں خصوصی ٹارگٹ کرنے کی شکایات بھی افسوسناک ہیں ۔انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ انکی جائز شکایات کے ازالہ کے لیئے گورنر ہاوس بھرپور تعاون کرے گا اور اس حوالہ سے ایف بی آر اور متعلقہ حکام سے بات کی جائے گی۔

مزید خبریں