گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں پر خراجِ تحسین

اسلام آباد۔25فروری (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے شمالی اور جنوبی سرحدوں پر سکیورٹی فورسز کی جانب سے فتنہ ہندوستان اور فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر فورسز کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ بدھ کو گورنر آفس سے جاری بیان میں گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ آپریشنز کے دوران 34 دہشت گردوں کی ہلاکت اور بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود …

اسلام آباد۔25فروری (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے شمالی اور جنوبی سرحدوں پر سکیورٹی فورسز کی جانب سے فتنہ ہندوستان اور فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر فورسز کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ بدھ کو گورنر آفس سے جاری بیان میں گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ آپریشنز کے دوران 34 دہشت گردوں کی ہلاکت اور بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود کی برآمدگی سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ مہارت، جرأت اور اعلیٰ کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مادرِ وطن کے دفاع کے لئے ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں قابلِ فخر ہیں اور پوری قوم اپنی سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔

گورنر کے پی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عزمِ استحکام کے وژن کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے بھرپور اور مؤثراقدامات جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی سلامتی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے بیرونی پشت پناہی میں سرگرم دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشنز میں کسی قسم کی کمی نہیں آنی چاہئے۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ دہشت گرد عناصر ملک کے امن و استحکام کو سبوتاژ کرناچاہتے ہیں لیکن سکیورٹی اداروں کی بروقت اور کامیاب کارروائیوں سے ان کے ناپاک عزائم خاک میں مل رہے ہیں۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی اور صوبے سمیت ملک بھر میں پائیدار امن یقینی بنایا جائے گا۔

 

مزید خبریں